گلستان جوہرمیں ہتھکڑی سمیت زخمی نوجوان کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا، تحقیقات جاری

جدت و یب ڈیسک :گلستان جوہرمیں ہتھکڑی سمیت گھر پہنچنے والے زخمی نوجوان کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔ ایس ایچ او گلستان جوہر کا کہنا ہے کہ ملزم اسٹریٹ کرمنل ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نےخبر کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ نوجوان آصف کے والد غلام قادر کا کہنا ہے کہ پولیس نے زخمی آصف کو جناح اسپتال سے گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ایس ایچ او گلستان جوہر راؤ ذاکر نے بتایا کہ ملزم آصف کا چھری مار پر دیا گیا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔ وہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔اسی علاقے کے ایک نوجوان آصف نے پولیس پر الزام لگایا کہ 5 روز قبل گلستان جوہر میں نجی اسپتال کے باہر سے پولیس نے اسے حراست میں لیا اورتشدد کرکے زبردستی اس سے چھرا مار کرخواتین کو زخمی کرنے کا اعتراف کرانے کی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.