Sarfraz Ahmed and Shaheen Shah Afridi Fight
Sarfraz Ahmed and Shaheen Shah Afridi Fight

بھارت، مسلم دشمنی انتہاء پر پہنچ گئی، مسلم بزرگ شہری پر بد ترین تشدد

اتر پردیش: جدت ویب ڈیسک:ایک پرانی کہاوت ہے کہ رسی جل گئی پر بل نہیں گئے اور یہ کہاوت ہندو انتہا پرستوں پر پوری اترتی ہے جو کورونا، کالی پھپھوندی جیسی وباؤں کے باوجود اپنی ظالمانہ حرکتوں سے باز آنے کو تیار نہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا بھارتی ریاست اتر پردیش کیشہرغازی آباد میں، جہاں ہندو انتہا پسندوں نے نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جانے والے بزرگ شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور انتہا پسند عبدالصمد نامی بزرگ کو آٹو رکشے میں اغوا کر کے قریبی جنگل میں لے گئے اور’جے شری رام‘ اور ’وندے ماترم‘ کے نعرے لگاتے ہوئے نہ صرف مذکورہ بزرگ کو بھی زبردستی نعرے لگانے پر مجبور کیا، بلکہ ان پرلاٹھیوں اور گھونسوں سے تشدد بھی کرتے رہے۔ ملزمان نے مسلمان بزرگ پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی داڑھی بھی کاٹ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.