کینیڈا میں پاکستانی فیملی کو ٹرک سے کچلنے والے ملزم پر فرد جرم عائد

اوٹاوا :: کینیڈا میں پاکستانی فیملی کو ٹرک سے کچلنے والے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

ملزم نتھانیل ویلٹ مین پر دہشتگردی سمیت چار الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ملزم نے جان بوجھ کر پاکستانی فیملی کو اپنے ٹرک سے کچل دیا تھا۔ ملزم کے وحشیانہ اقدام سے کینیڈا سمیت دنیا بھر میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔دہشتگردی کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے چار پاکستانیوں کو شہید کیا گیا۔ وحشیانہ اقدام کیخلاف دنیا بھر میں غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک نے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا کر اس خاندان کو نشانہ بنایا تھا ۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامو فوبیا کی ان کے معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔ وہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.