مکی آرتھر ، عمر اکمل کا معاملہ ، مشتاق احمد نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستانی کرکٹرعمر اکمل کے مکی آرتھر کے الزامات کے بعد ہیڈکوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی مشتاق احمد بھی سامنے آگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشاق احمد نے بتایا کہ جب عمر اکمل اور مکی آرتھر کے درمیان بات چیت ہو رہی تھی تو میں اس وقت وہاں موجود تھا ،مکی آرتھر نے عمر اکمل کو سمجھایا کہ آپ ایک فٹنس ٹیسٹ میں نہیں سات بار فیل ہو چکے ہیں ۔آپ کو اپنی فٹنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ عمر اکمل کی گالیوں والی بات میں کوئی سچائی نہیںان کامزید کہناتھا کہ میں نے بھی عمر اکمل کو سمجھایا تھا کہ اپنی فٹنس اور پر فارمنس پر توجہ دو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.