CMSINDH

مرادعلی شاہ نے ملک کی ترقی کا اصل طریقہ بتادیا‘ لیکن کیا ؟؟؟

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم اس صوبے اور ملک کی ترقی کا واحد ذریعہ ہے، انہوں نے متعلقہ اعلی حکام کو ہدایات دی کہ آئندہ حکومت کی پالیسی اور بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں، اسپتالوں و دیگر اداروں کے عدالتوں میں چلنے والے کیسز کی باقاعدگی سے پیروی کی جائے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیراعلی ہاس میں منعقدہ محکمہ تعلیم کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری کالیجز، سیکریٹری اسکولز، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت و دیگر محکمہ تعلیم اور وزیراعلی سیکریٹریٹ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں تعلیم کے شعبے میں بہتری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔وزیراعلی سندھ نے عائشہ باوانی کالج میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا پختہ عزم اور طالب علموں ان کے والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی کی سپورٹ کی باعث کالج کا تدریسی عمل شروع ہوا۔ دیگر حالات میں یہ شادی ہال بننے جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالیجز میں تعلیم کے معیار کو مزید بڑھایا جائے، تعلیم اس صوبے اور ملک کی ترقی کا واحد ذریعہ ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے اجلاس کے شرکا کو کہا کہ حکومت کی پالیسی اور بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں، اسپتالوں و دیگر اداروں کے عدالتوں میں چلنے والے کیسز کی باقائدگی سے پیروی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.