ملتان میٹرو میں ہونے والی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری

جدت ویب ڈیسک ::نیب ملتان نے موجودہ ڈی سی ملتان نادر چھٹہ ، سابق ڈی سی زاہد سلیم گوندل اور ایکسائز آفیسر فخر زمان قریشی سمیت مزید 15 افسران کو طلب کر رکھا ہے ۔ تمام افسران آج اور کل نیب کے سامنے پیش ہوں گے ۔ افسران سے دستاویزات بھی مانگی گئی ہیں ۔ نیب ذرائع کے مطابق گزشتہ سماعتوں پر تمام افسران ایک دوسرے پر الزام لگاتے رہے ۔ اب تک نیب ملتان کی جانب سے 31 افسران کو طلب کیا جا چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق طلب کئے گئے تمام افسران ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کے ممبرز تھے اور ان پر غیر قانونی طور پر زمین کی خریداری کا الزام ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.