پولیس گردی کا شکار بزرگ جوڑا ،ملوث اہل کار معطل

جدت ویب ڈیسک ملتان میں پولیس گردی کا شکار بزرگ جوڑا دفاتر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد آخرکار پولیس لائن پہنچ ہی گیا ایم ڈی اے چوک پر سڑک کنارے احتجاجاً بیٹھے ادریس اور اسکی اہلیہ نسیم مائی کو پولیس نے گھسیٹتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ اس بوڑھے جوڑے کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ ایم ڈی اے کے خلاف احتجاج کر رہا تھا کہ انکی زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری نوٹس لیکر پولیس افیسران، اہلکاروں کو معطل بھی کیا ۔۔بزرگ جوڑے پر پولیس کے تشدد کے معاملہ پر وزیراعلیٰ کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی ملتان پہنچ گئی۔ تحقیقاتی ٹیم بزرگ جوڑے کے بیانات بھی قلمبند کرے گی ملتان پہنچنے والی وزیر اعلیٰ پنجاب کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو اس بزرگ جوڑے کو پیش کر دیا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=qmj_TKmrbhM

Leave a Reply

Your email address will not be published.