ملتان میں عظیم صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کے 778 ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات جاری

جدت ویب ڈیسک :عظیم صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کے 778 ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات جاری ہیں۔ عرس میں سندھ سمیت ملک بھر سے آئے زائرین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کر رہی ہے۔عرس کے دوسرے روز بھی قومی زکریا کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں سجادہ نشین شاہ محمود قریشی سمیت علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنہوں نے موجودہ دور میں اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔عرس کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ انتظامیہ کی جانب سے عرس کے آخری روز 28 اکتوبر کو مقامی تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔برصغیر کی عظیم روحانی شخصیت حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کے 778 ویں سالانہ عرس کی تقریبات دوسرے روزبھی مدینۃ الاولیاء میں جاری ہے۔ جس میں پاکستان کے علاوہ بھارت سے آئے زائرین بھی شریک ہیں۔ بھارتی زائرین کا کہنا ہے کہ شیخ الاسلام حضرت بہاؤالدین کے عرس پر ہر سال عقیدت سے آتے ہیں اور دربار پر حاضری دیتے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.