لاوارث لاشوں کو ایمبولینس کے بجائے کوڑے والی ٹریکٹر ٹرالی پر ہی منتقل کیاجانے لگا

جدت ویب ڈیسک :ملتان انتظامیہ نے بےحسی کی انتہا کردی ۔ لاوارث لاشوں کو ایمبولینس کے بجائے کوڑے والی ٹریکٹر ٹرالی پر ہی منتقل کیا جانے لگا ۔ انتظامیہ نے لاشوں پر کپڑا ڈالنا بھی مناسب نہ سمجھا ۔ ٹریکٹر ٹرالی پر بےحرمتی سے لے کر جانے والی لاشوں کی فوٹیج منظر عام پر۔نشتر اسپتال ملتان کے سرد خانے میں پڑی لاوارث قرار دی جانے والی لاشوں کو شمس آباد کے قبرستان میں دفن کیا جاتا ہے ۔ لاشوں کی منتقلی کیلئے نشترا سپتال حکام ملتان انتظامیہ سے رابطہ کرتی ہے ۔ ملتان انتظامیہ نے ایمبولینس کی بجائے ٹریکٹر ٹرالی پر ہی لاشوں کی منتقلی شروع کردی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.