باکسرمحمد وسیم کوسلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے پرڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن کی مبارکباد

جدت ویب ڈیسک : ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے باکسر محمد وسیم کو ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے، اپنے تہنیتی پیغام میں انہوںنے کہا کہ محمد وسیم نے باکسنگ کا بین الاقوامی ٹائیٹل جیت کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا اور قوم کو خوشیاں دی ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا کہ محمد وسیم پاکستان کا فخر ہیں، اس سے قبل بھی وہ بین الاقوامی ٹائیٹلز جیت چکے ہیں اور یہ ان کی آٹھویں فتح ہے جس پر قوم محمد وسیم پر ناز کرتی ہے،محمد وسیم نے فتوحات سے باکسنگ کے کھیل کو نوجوانوں کیلئے فیورٹ بنا دیا ہے،پوری قوم پْرامید ہے کہ محمد وسیم فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملک کیلئے مزید ٹائیٹلز جیتیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.