وزارت داخلہ نے محمد طارق ملک کو چیئرمین نادرا مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد۔:وزارت داخلہ نے محمد طارق ملک کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق طارق ملک کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا آرڈیننس 2001 کی دفعہ 3 (3 )کے تحت چیئرمین نادرا کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔

ان کی تعیناتی نادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 3 (5) کے قواعد کے تحت 3 سال کی مدت کے لئے کی گئی ہے۔ یہ نوٹیفکیشن فوری طورپر نافذ العمل ہو گا۔ان کی تقرری کے قواعد طورپر نافذ العمل ہو گا۔ان کی تقرری کے قواعد و ضوابط اور مراعات کا تعین الگ سے کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.