حفیظ اور وہاب کو ورلڈ الیون کیخلاف ٹیم کا حصہ بنانے پر اتفاق نہ ہوسکا

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ورلڈ الیون کے خلاف ٹیم کا حصہ بنانے پر اتفاق نہ ہوسکا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ورلڈ الیون کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ نہ بنائے جانے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی کیربین پریمیر لیگ کو دستیابی سے متعلق آگاہ کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کیربین پریمئر لیگ میں سینیٹ کٹس ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں جو فٹنس ٹیسٹ کے لئے پاکستان آئے تھے تاہم اب انہیں آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ ورلڈ الیون کے خلاف ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر وہاب ریاض 27 اگست کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے جو سی پی ایل کی فرنچائز بارباڈوس کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وہ کیربین پریمیئر لیگ کے باقی میچز کھیلیں گے ۔خیال ہے کہ فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی 14 رکنی ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان آئے گی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔پاکستان الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان12، 13 اور 15 ستمبر کو میچز ہوں گے ۔ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ بننے والوں میں جنوبی افریقا سے ہاشم آملہ عمران طاہر مورنی مورکل اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔آسٹریلیا سے جارج بیلی ٹم پین ویسٹ انڈیز سے سیموئل بدری اور بین کٹنگ، انگلیںڈ سے پال کولنگ وڈ، نیوزی لینڈ سے گرینٹ ایلیٹ، بنگلادیش سے تمیم اقبال اور سری لنکا سے تھسارا پریرا بھی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.