ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اپنے بیان سے مُکر گئے ،یوٹرن یا کچھ اور؟

کراچی جدت ویب ڈیسک :،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اپنے بیان سے مُکر گئے ،یوٹرن یا کچھ اور؟ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نااہل شخص پارٹی کاسربراہ کیسے ہوسکتاہے؟، ایم کیو ایم اعتزاز احسن کی ترمیم کی حمایت کرتی ہے اورپی ٹی آئی نے بھی پیپلزپارٹی کی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے،اگرہمارے کسی رکن نے ن لیگ کو ووٹ دیا ہے تو کارروائی کریں گے ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کئی بارکہاکراچی پیکج کاتعلق ہمارے ووٹ دینے سے نہیں،کراچی پیکج اس شہرکاحق ہے،اور اس پر آنے والے دنوں میں کام شروع ہوجائےگا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے مسلم لیگ ن کی ترمیم کو غیر قانونی قرار دے دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.