MQM Pakistan Press Conference Today
MQM Pakistan Press Conference Today

مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، لوگوں کا جینا محال ہو چکا ہے، ایم کیو ایم

کراچی: جدت ویب ڈیسک:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے افسران کی رشوت خوری اور وفاقی حکومت کے اقدامات نہ ہونے کے باعث مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔

زندگی گزارنا مشکل، لوگوں کا جینا محال ہو چکا ہے۔دوسری طرف کورونا کے نام پر کاروبار بند کر کے تاجروں کو احتجاج پر مجبور کردیا گیا ہے۔

مہنگائی مافیا سے ڈپٹی کمشنرز کے بیٹرز پیسے اکھٹے کر رہے ہیں، عوام کو لاوارث نہین چھوڑ سکتے، وفاقی اور صوبائی حکو متیں کچھ کریں نہیں تو ہم کچھ کریں گے،

ان خیالات کا اظہار انہون نے ایک اہم پریس کانفرنس سے کطاب کرتے ہوئے کیا، ان کے ہمراہ ایک کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ آج اہم اشو پر بات کرینگیملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات کرینگیوفاقی اورصوبائی حکومت اقدامات نہیں کر رہیں۔

صوبائی حکومت کی ذمہ درای ہے کہ وہ مہنگائی کی روک تھام کریں افسران منافہ خورو ں سے رشوت لیے کر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ2018 میں چینی 53روپے کلو تھی،اب 105روپے، انڈے۔ 84روپے درجن تھے،اب 120 روپے درجن فروخت ہو رہیہیں، دودھ 90روپے تھاجو اب 140روپیکلو فروخت ہو رہا ہے۔

بجلی کا یونٹ 8روپے تھاجو اب ریکارڈ اضافے کے ساتھ24روپیکا ایک یونٹ ہو چکا ہے۔ لوگوں کا جینامحال ہوگیا ہے، سالانہ بے روز گاری میں اضافہ ہوا پرائس کنٹرول کا محکمہ کہا ہے،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اپنی ذمہ داری کا مظاہر ہ کریں۔

فاقی حکومت پٹرول پر ٹیکس کم کرے کراچی کیکاروباری طبقیآسان قرض دیا جائے۔سندھ حکومت کے 900ارب روپے کا بجٹ ہے، اس لیے قرضہ بلا سود د دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ہمارا ایک وزیر ہے، اور چالیس وزار کے درمیان کابینہ اجلاس میں ہم آوازآٹھاتے ہیں،کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص سمیت دیگر شہروں میں رہنے والے لوگ قانون اپنے ہاتھ نہ لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.