MQM

میڈیا ہائوسز پر حملے کا معاملہ ، فاروق ستار ، عامر خان کی ضمانتوں میں توثیق کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

کراچی جدت ویب ڈیسک انسداد دہشتگردی عدالت نے میڈیا ہائوسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات میں فاروق ستار ، عامر خان اور دیگر کی ضمانتوں میں توثیق کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور مقدمات کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ عالمی برادری کو روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے معاملے میں مداخلت کرنی چاہئیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں میڈیا ہائوسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ، عامر خان اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان کی ضمانتوں میں توثیق پر سرکاری وکیل کے دلائل مکمل ہوگئے۔ عدالت نے ضمانتوں میں توثیق کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔عدالت نے مقدمات کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.