ہماراالطاف حسین سے کوئی تعلق نہیں ،پولی گرافی ٹیسٹ کرالیں

کراچی جدت ویب ڈیسک :ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارا پولی گرافی ٹیسٹ کروالیں ایم کیو ایم بانی سے کوئی رابطہ نہیں۔فاروق ستار اور عامر خان سے دوبارہ تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ، اگر یہ دونوں کارکنوں کو اشتعال نہ دلاتے تواگست بائیس کو حادثہ پیش نہ آتا ہمارے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی وجہ سے کبھی استثنی نہیں مانگا، حماد صدیقی کیلئے بھی کبھی استنثیٰ نہیں مانگا، الزامات کلئیر ہونے چاہیئں۔فاروق ستار نے کہا کہ ڈرائی کلین کرکے لوگوں کو پی ایس پی میں بھیجا جا رہا ہے۔ سہیل قریشی کو جبری پی ایس پی میں بھیجا جارہا ہے۔ حکومت سندھ وفاداریاں تبدیل کرنے میں ملوث ہے۔ رؤف صدیقی بولے سانحہ بلدیہ ڈھائی سو شہدا کے خون کا معاملہ ہے مقدمے میں انصاف ہونا چاہیئے۔فاروق ستار نے کہا کہ رؤف صدیقی، سہیل منصور، ارشد وہرا کے خلاف کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے۔ لندن سے علیحدگی کے باوجود ایف آئی اے نئے مقدمات بنا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.