فاروق ستار سے علیحدگی کےبعد بہادر آباد گروپ کا پہلا پاورشو

جدت ویب ڈیسک ::۔ ایم کیوایم بہادر آباد گروپ کا آج گلشن اقبال میں سیاسی پاورشو ہو گا ۔ ایم کیوایم بہادر آباد گروپ سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔  جنرل ورکرز اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں ۔ کرسیاں لگا دی گئی ہیں ۔ پارٹی پرچم بھی سجائے جا رہے ہیں ۔  ورکرز اجلاس سے خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔ اہم فیصلے اوراعلان بھی متوقع ہیں ۔ دوسری جانب فاروق ستار گروپ کےانٹراپارٹی الیکشن اتوار کو ہونگے ۔ الیکشن کے سلسلے میں ضروری تیاریاں کر لی گی ہیں ۔ فاروق ستار کی رہائشگاہ کےقریب الیکشن آفس بھی بنا دیاگیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.