کراچی میں9 اور 10 اگست کو موسلادھار بار ش ہوگی ، محکمہ موسمیات

کراچی جدت ویب ڈیسک محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 اگست کو مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون بارشوں کا سسٹم اس وقت بھارت کی جنوب مغربی ریاستوں میں موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم ابر آلود ہے، یہ سسٹم منگل کی شام سندھ میں داخل ہوگاجس کے نتیجے میں تھر، میرپور خاص، حیدر آباد اور کراچی میں بارشوں کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کا کہنا ہے کہ کراچی میں منگل کو بوندا باندی ہوگی جبکہ 9 اور 10 اگست کو بھی اچھی بارشوں کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.