بی بی سی نےمومنہ مستحسن کو2017ء کی سو متا ثرکن خواتین میں شامل کرلیا

کراچی جدت ویب ڈیسک :پاکستانی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کو بی بی سی نے 2017ء کی 100 متاثرکن خواتین میں شامل کیا ہے۔اس فہرست میں دنیا بھر سے سو خواتین کا انتخاب کیا گیا اور مومنہ مستحسن پاکستان سے منتخب ہونے والی واحد خاتون ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ‘ رواں برس اس فہرست میں شامل خواتین 100 ویمن چیلنج کا حصہ ہے، جنہوں نے دنیا بھر میں خواتین کو درپیش مسائل کے خلاف جدوجہد کی۔ مومنہ مستحسن کے علاوہ ناسا کی خلاء باز پیگی وائٹسن، لائبیریا کی صدر ایلن جونسن شیرلیف اور انگلش فٹبالر اسٹیف ہوفٹن بھی شامل ہیں۔مومنہ مستحسن نے اس حوالے سے کہا کہ ایک قول نے انہیں اپنی زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد دی اور وہ بھی ڈپریشن سے لڑتے ہوئے ایک بسکٹ پر انہوں نے دیکھا تھا جس نے انہیں ذہنی طور پر بیدار کردیا۔ اس فہرست میں مزید چالیس نام شامل کئے جائیں گے اور اس کی مکمل فہرست اکتوبر میں جاری کی جائے گی۔یہ پانچواں سال ہے جب بی بی سی نے سو بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست کا اجراء کیا ہے اور اس سال سو خواتین کو آج کی خواتین کو درپیش چار بڑے مسائل سے نمٹنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔ ان مسائل میں خواتین میں شرح تعلیم کی کمی، عوامی مقامات پر ہراساں کیا جانا، کھیلوں میں صنفی امتیاز اور کسی شعبے میں آگے بڑھنے سے روکنے والی غیراعلانیہ رکاوٹ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.