پارٹی کی رابطہ مہم نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں ہیں،مولا بخش چانڈیو

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پارٹی کے رابطہ مہم نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں جس پر جیالے مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ مولا بخش چانڈیو نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی بہترین حکمت عملی کے باعث مانسہرہ ، چنیوٹ اور گلگت بلتستان میں حالیہ جلسوں نے نہ صرف نئی تاریخ رقم کردی ہے بلکہ مخالفین کی نیندیں بھی حرام کردی ہیں انہوں نے کہا کہ جیالوں نے گھروں سے نکل کر جس طرح پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی کال پر ان جلسوں میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ ملک کے عوام اب بھی بہتر مستقبل کیلئے پی پی ٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشائ اللہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کی طاقت پر مخالفین کو چلتا کرکے منصب اقتدار سنبھالیں گے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنائینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.