Mohammad Amir Fast Bowler Pakistan
Mohammad Amir Fast Bowler Pakistan

محمد عامر نے کینٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا

لندن جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کینٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں کینٹ کی نمائندگی کریں گے۔

اس حوالے سے ترجمان کینٹ کاؤنٹی کا کہنا تھا کہ محمد عامر سے معاہدہ ہونے پر خوش ہیں۔اس حوالے سے کینٹ کاؤنٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کی کِٹ کے ساتھ محمد عامر کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

دوسری جانب کینٹ کے ٹوئٹر ہینڈل سے عامر کو اردو میں خوش آمدید کہا گیا اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.