قومی ٹیم کوسری لنکن بولر رنگنا ہیرات کےخلاف جارحانہ انداز اپنانا ہوگا،سابق کپتان مصباح الحق

جدت ویب ڈیسک :میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں مصباح الحق نے سری لنکا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ پہلے ہی میچ میں نئی ٹیم کے ساتھ حکمت عملی کامیاب ہو۔مصباح الحق نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں اوپنرز نے اچھی بیٹنگ کی تاہم یونس خان اور میری غیر موجودگی میں تھوڑا خلا ضرور ہے۔خیال رہے کہ سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو جیت کے لئے 136 رنز کا ہدف دیا لیکن قومی ٹیم 114 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی سابق کپتان نے مشورہ دیا کہ اسد شفیق اور اظہر علی کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی ٹھیک ہے جب کہ یاسر شاہ اور محمد عباس نے بہت اچھی بولنگ کی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.