امت مسلمہ کو موجودہ خلفشار سے نکالنے کے لئے پاکستان،سعودی عرب اورایران کا اتحاد نا گزیر ہے میر واعظ عمر فاروق

سرینگر جدت ویب ڈیسک :مسلمانوں کو پوری دنیا پر چھا جانے کے لئے روزمرہ زندگیوں میں بھی عیدالضحی جیسے مذہبی تہواروں والا جذبہ اپنانا چاہیے، کل جماعتی حریت کانفرنس ع گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے امت مسلمہ میں جاری خلفشار کو باعث تشویش قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ امت کو درپیش مجودہ مشکلات سے نکالنے کے لئے پاکستان ،ایران اور سعودی عرب کا اتحاد ناگزیر ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج مسلم دنیا کے کئی ممالک بشمول عراق ،شام ،فلسطین، بحرین ،افغانستان اور کشمیر میں مار دھاڑ ،قتل وغارت گری اور ظلم و ستم کا دور دورہ ہے ۔ عالم اسلام میں باہمی اتحا ویکجہتی کا فقدان ہے ۔ اور مسلمان انتشار کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں عالم اسلام کے ذمہ دار ممالک خصوصاََ پاکستان ،ایران اور سعودی عرب کے رہنما آپس میں اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوے امت کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لئے اپنا مثبت کردار اداکریں ۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ عیدالاضحی جیسے مذہبی تہوار پر جس اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہے ایسا ہی جذبہ اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی کا معمول بنا لیں تو مسسلمان پوری دنیا پر اپنا تسلط قائم کر سکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.