میر حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کیلئے ہاٹ فیورٹ ہوگئے

جدت ویب ڈیسک ـ::مسلم لیگ ن، نیشنل پارٹی، پشتونخوا  اور جے یو آئی ن کی حمایت حاصل ہے جبکہ بلوچستان کے تمام سینیٹرز نے بھی حاصل بزنجو کی حمایت کا عندیہ دے دیا ہے ۔ ادھر مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری نے چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کے نام پر انکار کیا کیا ان کا کوئی گر بھی کارگر ثابت نہ ہوا ۔مولانا فضل الرحمان رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے حامی نکلے ۔ مفاہمت کے بادشاہ معاملے کا حل نکالنے کے لئے آج شام پارٹی رہنماؤں کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھیں گے ۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی لال جھنڈی دکھا دی ۔ آصف علی زرداری پرانی دوستی کا حوالہ دے کر مولانا فضل الرحمان کو حمایت کیلئے قائل نہ کر سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.