بجٹ میں پی ایس ڈی پی بڑھایا، انڈسٹری اور ایگریکلچر کو مراعات دیں ، شوکت ترین

اسلام آباد :: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے بجٹ میں پی ایس ڈی پی بڑھایا۔ انڈسٹری اور ایگریکلچر کو مراعات دیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا 8 سے 10 سال میں پائیدار ترقی کی شرح 20 فیصد تک لیکر جانی ہے۔ مستحکم اور پائیدار ترقی کیلئے پیداوار بڑھانا ضروری ہے۔ درآمدات اور برآمدات کے تناسب کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا اپنی چھت کیلئے 20 لاکھ روپے تک قرضہ دیں گے۔ چھوٹے قرض داروں سے 99 فیصد ریکوری کا تجربہ کر چکے ہیں۔ صحت کی سہولیات کیلئے ملک بھر میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔ اربن ایریاز میں ایک خاندان کے ایک فرد کو 5 لاکھ کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.