MilkPricesHike

کراچی میں دودھ کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ آپ کے ہوش اڑجائیں

کراچی جدت ویب ڈیسک دودھ مافیا نے محرم الحرام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں 35 فی کلو کا من مانا اضافہ کردیا ہے، جس کے باعث شہریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ڈیری مافیا نے محرم الحرام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دودھ کی فی کلو قیمت میں 35 روپے کا اضافہ کردیا ہے ْْشہریوں کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں ڈیری مافیا نے دودھ کی فی کلو قیمت 120 فی کلو مقرر کردی ہے۔شہریوں نے ڈیری مافیا کی جانب سے دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو بے رحمانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دودھ مافیا محرم الحرام کا تقدس پامال کر رہی ہے،ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ یک دم 35 روپے فی کلو اضافے پر انتظامیہ کی جانب سے خاموشی بھی مجرمانہ فعل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.