شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار محکمہ موسمیات نے مزید دودن بارش جاری رہنے کی پیشن گوئی کردی

جدت ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور بارش نے ایک بار پھر موسم خوشگوار بنا دیا۔ گرمی کے مارے کراچی کے شہری بارش کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور موسم کی یکدم تبدیلی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔گلشن حدید، ملیر، گلشن اقبال، ائرپورٹ، شارع قائدین، پٹیل پاڑہ اور دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش نے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔ دوسری جانب بارش کی چند بوندیں محکمہ موسمیات نے مزید دودن بارش جاری رہنے کی پیشن گوئی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.