میشا شفیع نے یوگا میں گریجوئیشن کرلیا سرٹیفائیڈ یوگا ٹیچر بن گئیں

ویب ڈیسک ::گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے کئی ماہ تربیت لینے کے بعد یوگا میں گریجوئیشن کرکے سرٹیفائیڈ یوگا ٹیچر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

میشا شفیع نے انسٹاگرام پر یوگا گریجوئیشن مکمل کرکے ٹیچر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے متعلق پوسٹ کی اور بتایا کہ انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران سخت شیڈول اور مصروفیات کے باوجود 200 گھنٹوں تک تربیت حاصل کی۔لمبی چوڑی پوسٹ کے ساتھ میشا شفیع نے یوگا گریجوئیشن مکمل کرنے کے بعد ملنے والے سرٹیفکیٹ اور میڈل کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔گلوکارہ نے بتایا کہ 200 گھنٹوں کی تربیت لینے کے بعد اب وہ باضابطہ طور پر یوگا ٹیچر بن چکی ہیں اور انہیں مذکورہ اعزاز حاصل کرنے پر خوشی اور فخر ہے۔میشا شفیع نے یوگا کی خصوصیات بتاتے ہوئے لکھا کہ جب سے وہ یوگا سے منسلک ہوئیں، تب سے انہوں نے اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں محسوس کیں جب کہ کورونا کی وبا کے دوران یوگا سے منسلک رہنے پر بھی ان کی ذہنی، جسمانی و جذباتی صحت پر مثبت اثرات پڑے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.