عرفان انصاری کون ہے؟کس سے ساتھ دوستی ہے،جانیے

جدت ویب ڈیسک :پاکستانی کپتان سرفراز کو آفر دینے والا عر فان انصاری کون ہے ؟کس سے ساتھ دوستی ہے ، کب سے دبئی میں مقیم ہے عرفان پاکستانی شہری نکلاسرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا شارجہ اسٹیڈیم کا پاکستانی ملازم ہے جو کراچی کا رہائشی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عرفان نامی شخص ماضی میں شارجہ اسٹیڈیم میں گراؤنڈ سے متعلق امور دیکھتا رہا ہے اور اس نے سرفراز احمد کو یہ پیشکش کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عرفان مقامی آرگنائز ہے اور اب وہ آفیشل طور پر شارجہ اسٹیڈیم کا ملازم نہیں تاہم وہ نجی حیثیت میں نیٹ پریکٹس کے لیے آنے والی ٹیموں کے بلے بازوں کو مقامی بولر فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.