میرا جی کی شادی میں ایک اور بڑی رکاوٹ،جانیے

لاہورجدت ویب ڈیسک : اپنی گلابی انگریزی اور بے باک تبصروں کے باعث مقبولیت حاصل کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا کی شادی پاکستان کا قومی مسئلہ بن چکی ہے۔ اداکارہ میرا کی شادی کی سب کو ایسے ہی فکر ہے جیسے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی شادی کی۔ پاکستانی اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی شادی میں ایک اور رکاوٹ کھڑی ہوگئی ان کے مبینہ شوہرعتیق الرحمان نے فیملی کورٹ میں میرا کی شادی روکنے کی درخواست دائر کردی۔جب کہ میرا بھی اپنی شادی کو لے کر بے حد پرجوش ہیں اور جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتی ہیں جس کا ثبوت ان کا چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں دیا گیا بیان تھا جس میں انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے لڑکا ڈھونڈ لیا ہے اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں گی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.