میک ڈونلڈز کی 169 شاخوں کو عنقریب بند کر دیا جائیگا، مزید پڑھیے

جدت ویب ڈیسک :امریکی فوڈ چین میک ڈونلڈز نے بھارت میں سرگرم اپنی 169 شاخوں کو بند کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میک ڈونلڈز انڈیا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس ملک میں ان کے حصہ دار کوناٹ پلازا ریسٹورنٹ چین نے فرانچائز معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اس بنا پر اس معاہدے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔۔ادھر پلازا ریسٹورنٹس نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیصلہ غیر قانونی ہے، لہذا ہم اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔دنیا کے گنجان ترین دوسرے ملک ہندوستان میں میک ڈونلڈز کی مجموعی طور پر 430 شاخیں سرگرمِ عمل ہیں۔ بھارت کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں موجود میک ڈونلڈز کی 169 شاخوں کو عنقریب بند کر دیا جائیگا

Leave a Reply

Your email address will not be published.