مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

جدت ویب ڈیسک ::مستونگ کے علاقے کنڈاوا میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ماسٹرعبدالرئوف دہوار نامی شخص جان بحق جب کہ اسکابیٹا شدیدزخمی ہو گیا۔جان بحق اور زخمی کو مستونگ کے شہیدنواب غونث بخش میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ ماسٹرعبدالرئوف گزشتہ رات دو بجے بھائی کی قبرپر دعاکرنے آبائی قبرستان گئے تھے جہاں پر انہیں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا۔واضع رہے کہ انکے بھائی کو بھی عید کے روز نامعلوم افراد نے عید کی نماز کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیاتھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.