Masjid ul Haram in Ramadan
Masjid ul Haram in Ramadan

مسجدالحرام میں رمضان کے پہلے عشرے میں 15 لاکھ عبادت گزاروں کی آمد

مکہ مکرمہ جدت ویب ڈیسک:مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں قریبا 15 لاکھ عبادت گزارالمسجد الحرام میں داخل ہوئے ہیں۔

نمازیوں کی اس تعداد کا المسجد الحرام کے بیرونی دروازوں سے گذرنے والوں سے پتاچلا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق المسجد الحرام میں کرونا وائرس سے بچا کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے اور لوگوں کو عمرہ کے مناسک کے علاوہ پنجہ وقت اورتراویح کی نمازیں بھی اس مقدس مسجد میں ادا کرنے کی اجازت ہے۔

کعب اللہ کے گرداگرد مطاف میں طواف کرنے والوں کے لیے گنجائش میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ عبادت گزار مقررہ باہمی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سہولت سے طواف کرسکیں اور نمازیں ادا کرسکیں۔مسجدحرام میں داخلے کا نظام ایرمرناایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

زائرین اس ایپ پر اپنے ناموں کا اندراج کرتے ہیں اور ان کے لیے مسجد میں داخلے کا وقت متعین کردیا جاتا ہے۔البتہ زائرین پر مزید یہ شرط عاید کی گئی ہے کہ وہ کووِڈ19کی ویکسین لگوا چکے ہوں اور مسجد میں ان کے لیے ہر وقت ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔

اس سال رمضان میں عمرہ ادا کرنے کے لیے ایک خصوصی سرکاری اجازت نامہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔سعودی حکام نے اسی ماہ کے اوائل میں خبردار کیا تھا کہ اگر کوئی بھی فرد باضابطہ اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر2666 ڈالر (10ہزار سعودی ریال)جرمانہ عاید کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.