مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف خان مردان سے گرفتار

جدت ویب ڈیسک ::خیبرپختون خوا پولیس نے مشال قتل کیس کے روپوش مرکزی ملزم عارف خان کو مردان سے گرفتار کر لیا۔عبدالولی خان یونیورسٹی میں گزشتہ برس 13 اپریل کو جرنلزم کے 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر دیا تھا۔
مشال خان کے قتل کیس میں مجموعی طور پر 61 ملزمان نامزد ہوئے جن میں سے 58 گرفتار ہوئے جن میں سے 57 کے خلاف ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.