مشال خان قتل کیس،سپریم کورٹ نے غیرموثر قراردیتےہوئے نمٹا دیا

جدت ویب ڈیسک ::چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مشال خان قتل ازخود نوٹس کی سماعت کی ۔ اس پر عدالت نے کہا کہ ملزم کو ٹرائل کورٹ سے سزا ہو چکی ہے جس کے بعد ازخود نوٹس کو چلانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ملزم کی سزا کے بعد معاملہ غیر موثر ہونے پرازخود نمٹایا جاتا ہے ۔ عدالت نے مشال خان قتل ازخود نوٹس نمٹا دیا اور انسداد دہشتگردی عدالت ہری پور نے 7 فروری کومشال خان قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک کو سزائے موت ، 5 کو 25 سال قید اور 26 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا ۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے ٹرائیل کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں بری ہونے والے ملزمان کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.