اعلیٰ عدلیہ کے ججز فریق بن کر نواز شریف کے مخالفین کی زبان استعمال کریں گے تو اس کا جواب بھی ملے گا

جدت ویب ڈیسک ::مانسہرہ میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کے باعث عوام کو نوازشریف سے عشق ہوگیا ہے، یہ عشق ہی ہے کہ ہرعوامی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ آرہا ہے، لودھراں کی عوامی عدالت نے ایسا انصاف کیا کہ نااہل کو اہل کردیا اور اہل کو نا اہل کردیا۔مسلم لیگ(ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ دنیا کی کسی عدالت میں غلط فیصلوں پر تنقید کو توہین عدالت نہیں سمجھا جاتا، جس معاشرے میں تنقید نہیں کرسکتے اس ملک کے نظام کو جمہوری نہیں کہہ سکتے۔ اگر پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز پارٹی بن کر نواز شریف کے مخالفین کی زبان استعمال کریں گے یا چیف جسٹس عمران خان کی زبان استعمال کریں گے، وہ زبان جو عمران خان کنٹینر پر چڑھ کرکرتے تھے تو اس کا جواب بھی ملے گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح پاناما بنچ نے مقدمہ چلنے سے پہلے نواز شریف کو سزا سنائی تھی اسی طرح عوامی عدالت نے انتخابات سے پہلے نواز شریف کے مخالفوں کو سزا سنادی۔ نواز شریف کا مقدمہ عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، نواز شریف کا فیصلہ اب عدالتوں نے نہیں کرنا بلکہ عوام نے کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.