میرا کے لیے شادی عذاب بن گئی ،عدالتوں میں خوار، جانیے

لاہورجدت ویب ڈیسک :: اداکارہ میرا کو شادی سے روکنے کے لئےدرخواست دائرکردی گئی‘ فیملی عدالت نے اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ لاہور کی فیملی عدالت کی جج بشری خالد نے کیس کی سماعت کی ‘ عدالت نے آج تکذیبِ نکاح کیس میں اپنا فیصلہ سنانا تھا تاہم عتیق الرحمن کی جانب سے درخواست آنے پر عدالت نے فیصلہ موخر کردیاہے۔اداکار ہ میرا کی جانب سے دائر دعوے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی عتیق الرحمان کے ساتھ شادی نہیں ہوئی ‘ نکاح کا دعویٰ جھوٹا ہے ۔میرانے یہ بھی کہا تھا کہ عتیق الرحمان نے نے ا نہیں بلیک میل کرنے کے لیے جعلی نکاح نامہ بنوایا جبکہ متعلقہ ہونین کونسل نے بھی اسے بوگس قرار دیا ہے جس کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ اس کی شادی نہیں ہوئی میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کی جانب سے عدالت میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے میرا کو شادی سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے‘ عدالت نے فریقین کو وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.