مانسہرہ میں پی پی کا جلسہ خواتین کی بڑی تعداد شریک ،قیادت کی جلسہ گاہ آمد

جدت ویب ڈیسک ؛ مانسہرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ ، خواتین کی بڑی تعداد شریک، شیریں رحمان نے بھی خطاب کیا، جلسہ باقاعدہ شروع ہوچکا ہے قیادت جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے ،مقامی قیادت کی جلسہ گاہ آمد، انتظامات کا جائزہ لیاجبکہ جلسہ گاہ میں شرکا کیلئے 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی آج مانسہرہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جلسے میں پیپلزپارٹی کی قیادت کیلئے سٹیج تیار کیا جا رہا ہے اور جلسہ گاہ میں قیادت کے بینرز اور بڑی تصویروں والے بورڈنصب کر دیئے گئے جبکہ جیالوں کا خون گرمانے کیلئے ڈی جی سسٹم بھی نصب کر دیا گیا اور سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.