موسم گرما میں دھول مٹی اور پسینے سے چہرے پر بلیک اور وائٹ ہیڈز کا آموں سے علاج

کراچی ۔ویب ڈیسک ::چہرے پر نکلنے والے دانے انسان کو پریشانی کی کیفیت سے دوچار کردیتے ہیں، کیونکہ اس سے آپ کسی تقریب میں جانے یا دوستوں سے میل جول میں بھی بہت محتاط رہتے ہیں۔موسم گرما میں دھول مٹی اور پسینے سے چہرے پر بلیک اور وائٹ ہیڈز بن جاتے ہیں جو چہرے کو بے رونق بنا دیتے ہیں، تاہم اس مسئلے کو نہایت آسانی سے گھر میں حل کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کے چہرے پر دانے نکلتے ہیں اور ان دانوں کے نشانات داغ دھبوں کی صورت میں نظر آتے ہیں تو درج ذیل نسخے کی مدد سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں۔

اجزاء

ایک چائے کا چمچ آم کا گودا
آدھا چائے کا چمچ جائفل کا پاؤڈر
ایک چائے کا چمچ پام کے پتوں کا رس

ترکیب :

ان تمام اجزاء کو اسی ترتیب سے ایک چھوٹے سے باؤل میں مکس کریں اور اس کا پیسٹ بنا لیں،ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ یہ نسخہ چہرے کئے دانوں اور اس کے دھبوں کو ختم کرنے کیلئے بہترین دوا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے یہ شکایت بالکل ختم ہوجاتی ہےانہوں نے کہا کہ اگر دانے زیادہ نکلتے ہیں تو اسے روز لگائیں بصورت دیگر ہفتے میں تین دن استعمال کریں اس کے لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے چہرے پر اچھی طرح لائیں اور تقریبا! 20 منٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔

 ڈاکٹر بتول نے اس کی نہایت آسان ترکیب بتائی۔انہوں نے بتایا کہ آموں کے موسم میں جب ہم زیادہ آم کھاتے ہیں تو جلد کی ری جنریشن ہوتی ہے جس سے بلیک اور وائٹ ہیڈز مزید نمایاں ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آم کے گودے اور دہی کو ملا لیں اور اس سے چہرے کی کلینزنگ کریں، 10 منٹ تک مساج کریں، اس سے چہرے کے چھپے ہوئے بلیک اور وائٹ ہیڈز بھی اوپر آجائیں گے۔اس کے بعد آم کا گودا لیں، اس میں جیلاٹن اور ایک چمچ میٹھا سوڈا شامل کریں، اور اسے ماسک کی طرح 10 منٹ تک لگائیں۔اس کے بعد اسے اتاریں اور صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔ چہرے کے تمام بلیک اور وائٹ ہیڈز غائب ہوجائیں گے۔

How to remove Blackheads and whiteheads – SassiliciousMango Face mask and its amazing benefits – Daily The Azb

Leave a Reply

Your email address will not be published.