Manal Khan with Ahsan Mohsin Ikram
Manal Khan with Ahsan Mohsin Ikram

منال خان نے احسن محسن اکرام کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کر دیں

کراچی جدت ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان کی جانب سے اپنے بوائے فرینڈ اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس میں دونوں اداکار چھٹی کا دن ایک ساتھ گزارتے نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ منال خان کی جانب سے اپنے اور احسن محسن اکرام کے رشتے کی تصدیق متعدد بار کی جا چکی ہے اور وہ احسن محسن اکرام کے ہمراہ آئے دن اپنی نئی نئی تصویریں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان تصاویر پر جہاں منال خان کو مداحوں کی جانب سے بہتر مستقبل کی دعائیں دی جاتی ہیں وہیں کچھ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کراچی کے کسی کیفے میں موجود ساتھ میں خوشگوار وقت گزار رہے ہیں اور کھانے سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.