PMLN

مسلمانوں کو سیاسی اور سماجی و اقتصادی محاذ پر خود کفیل ہونا ہوگا،صدرمملکت

آستانہ جدت ویب ڈیسک صدرِ مملکت ممنون حسین نے مسلم امہ پر نئے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیماو آئی سی کی سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق دو روزہ سربراہی کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں وقت کے ساتھ نئی جدت کی بنیاد پر تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کی ترقی و خوشحالی اور ان کے محفوظ مستقبل کے لیے مسلم امہ میں اتحاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلم برادری ہم کئی دہائیوں سے تعلیم کے شعبے پر توجہ دینے میں ناکام رہے ہیں، لہٰذا مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں اپنے سنہری دور کو واپس لانے کے لیے مسلمانوں کو سیاسی اور سماجی و اقتصادی محاذ پر خود کفیل ہونا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.