تعلیم سے فارغ ہو کر پاکستان میں بچوں کی تعلیم کےلئے کر دار ادا کرونگی ، ملالہ یوسف زئی

لندن جدت ویب ڈیسک نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی تعلیم سے فارغ ہو کر پاکستان واپس آئیں گی اور بچوں کی تعلیم کےلئے اپنا کردار ادا کریں گی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے سے وہ بہت پرجوش ہیں۔ملالہ کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اس اعلیٰ ترین تعلیمی ادارے میں پڑھیں گی جہاں سے دنیا کی اہم ترین شخصیات فارغ التحصیل ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے جہاں وہ فلسفے، سیاست اور اقتصادیات کی تعلیم حاصل کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.