وزیر خارجہ کا ہالینڈ کے ہم منصب کو فون، گستاخانہ خاکوں پر احتجاج

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ::: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیرِ خارجہ وین بیٹنلینڈ سی زاکن سے رابطہ کر کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پر احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہالینڈ کے ایک شہری کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے اعلان پر سنجیدگی کے ساتھ عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل سے رابطے کے بعد ہالینڈ کے اپنے ہم منصب سے بھی براہ راست رابطہ کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ (نیدر لینڈز) کے وزیرِ خارجہ وین بیٹنلینڈ سی زاکن سے فون پر رابطہ کر کے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھایا۔
انھوں نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے، اور نفرت اور عدم برداشت کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے او آئی سی کو فوری اجلاس بلایا جائے تاکہ تنازع پر او آئی سی کا موقف سامنے آسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا او آئی سی کے 6 اراکین سے رابطہ ہوچکا ہے جن سے ہم نے تنازع پر بات کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوز کانفرنس سے خطاب سے کچھ دیر قبل ترکی کے وزیر خارجہ سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.