Mahira Khan Pakistani Actress
Mahira Khan Pakistani Actress

ماہرہ خان کی بہت جلد بھارتی ڈراموں میں انٹری متوقع

ممبئی: جدت ویب ڈیسک:ماہرہ خان کی بہت جلد بھارتی ڈراموں میں انٹری متوقع ہے، پاکستانی اداکارہ بھارتی چینل زی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز میں نظر آئیں گی۔

زی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان زی چینل کی آنے والی نئی ڈرامہ سیریز ”یار جولاہے“ میں نظر آئیں گی، ڈرامہ سیریز 12 اقساط پر مشتمل ہے اور پہلی قسط 15 مئی کو ٹاٹا اسکائی تھیٹر میں پیش کی جائے گی جس میں ماہرہ خان پاکستانی شاعر احمد ندیم قاسمی کا کلام پڑھیں گی،

ڈرامہ سیریز میں مختلف شاعروں کی نظموں کو پڑھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بھارت میں آخری مرتبہ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں نظرآئیں تھیں جب کہ گزشتہ چند سالوں سے مودی حکومت کی انتہاپسندی اور پاکستان نفرت کے باعث پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.