اپنے والد کی فلم میں کام کرنا بڑی اہمیت کا حامل ہے، عالیہ بھٹ

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اپنے والد کے ساتھ نئی فلم میںکام کرنا بہت خاص ہے۔وہ اپنے والد مہیش بھٹ کی نئی فلم عاشقی 3میں اداکاری کریںگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ کا کہنا ہے کہ عاشقی3 ایک خاص فلم ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ پروڈیوسر اور ہدایتکار مہیش بھٹ چونکہ ان کے والد ہیں، اس لئے اس فلم میں کام کرنا ان کیلئے بہت خاص اہمیت رکھتا ہے۔ عاشقی3 اپنے والد کے ساتھ ان کی پہلی فلم ہے۔واضح رہے کہ عاشقی اورعاشقی ٹو دونوں فلمیں باکس آفس کی ہٹ فلمیں رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.