خواہش ہے کہ مدھوبالا کا کردار کرینہ کپور ادا کریں، مدھربرج

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ کی آنجہانی افسانوی شہرت یافتہ اداکارہ مدھوبالا کی بہن مدھر برج کی خواہش ہے کہ مدھوبالا کا کردارکرینہ کپور ادا کریں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مدھربرج کا کہنا ہے کہ میری خواہش کہ اگر کبھی مدھوبالا کے کردار پر کوئی بالی وڈ فلم میںبنائی جائے توکرینہ کپور یہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یوں تو تمام اداکارائیں ہی خوبصورت ہیں مگر کرینہ وہ نٹ کھٹ اداکارہ ہیں جیسی مدھوبالا تھیں۔ مدھرنے کہا کہ اس سے قبل وہ چاہتی تھیں کہ یہ کردار مادھوری ڈکشٹ پر فلمایاجائے مگر اب ان کی خواہش ہے کہ مدھوبالاکا کردار کرینہ کپور پیش کریں۔انار کلی اور مغل اعظم میں شانداراداکاری سے دلوں پر دھاک بٹھانے والی اداکارہ مدھوبالا1942 ئ سے 1962ئ تک بالی ووڈ اندسٹری پر راج کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.