ہونہار طلبا کا لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن کا دورہ ،پرچم کشائی

جدت ویب ڈیسک :وزارت سائنس اورٹیکنالوجی کے تحت پاکستان بھرکےسرکاری تعلیمی اداروں سےمنتخب 25 ہونہار طلبا برطانیہ کے دورے پرگئے ہیں۔ ان طلبا نے گزشتہ روز لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات کی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےنمائندے جمیل قریشی اورطلبا نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتےہوے کہا وہ پہلی بار پاکستان سے باہرآئے ہیں اور یہاں آکربہت سی نئی چیزیں سیکھنے کو ملی ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کے ہاتھوں میں پاکستان کا مستقبل ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبا کو بیرونی ممالک کا دورہ کروانا حکومت کا انتہائی احسن اقدام ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.