پشاور میں خیبرپختونخوا انڈر 23 گیمز کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی

جدت ویب ڈیسک ::تقریب رونمائی میں فن کاروں نے فن کا مظاہرہ کیا تو کھلاڑی بھی جھوم اٹھے۔
خیبرپختونخوا انڈر 23 گیمز کے لوگواور ٹرافی کی رونمائی پشاور کے نشترہال میں رنگا رنگ تقریب میں ہوئی ، صوبائی وزیرکھیل نے لوگو اور ٹرافی کی رونمائی کی ۔خیبرپختونخوا انڈر 23 گیمز میں صوبے بھر سے گیارہ ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی ضلعی سطح پر 40 کھیلوں کےمختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔تقریب میں مقامی فنکاروں نے سر بکھیرے تو کھلاڑی بھی جھومنے پر مجبور ہوگئے۔ موسیقی کی خوبصورت دھنوں سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.