اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا ایک اور اعزاز شہرہ آفاق کھلاڑی نے کیرئیر کے 600 گولز مکمل کر لیے

جدت ویب ڈیسک ::بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا ایک اور اعزاز سامنے آ گیا ۔ شہرہ آفاق کھلاڑی نے کیرئیر کے 600 گولز مکمل کر لیے ۔  میسی نے اٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف واحد گول کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ۔  معروف فٹبالر نے 539 گولز کلب میچز میں اسکور کیے ،ارجنٹائن کے لیے میسی نے 61 گولز داغے ۔ اسٹرئیکر نے 148 گولز 76 ویں سے 90 منٹ کے درمیان اسکور کیے ۔میسی نے سب سے زیادہ 29 گولز سیویلا کیخلاف اسکور کیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.