لاہور میں ہڑتال ناکام ، سول سیکرٹریٹ میں صوبائی دفاتر کھل گئے

جدت ویب ڈیسک :لاہور میں ایک روزہ ہڑتال اور دو روزہ سرکای تعطیل کے بعد سول سیکرٹریٹ میں صوبائی دفاتر کھل گئے تاہم سوائے ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول کے کوئی بھی انتظامی افسر دفتر نہ پہنچ سکا ۔ دوسری طرف نان گزٹیڈ سرکاری ملازمین پنجاب حکومت کے دہرے معیار پر شاکی ہیں ۔ انہوں نے قواعد و ضوابط کا اطلاق سبھی پر یکساں لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ۔ادھر سیکرٹریٹ میں سائلین کی آمد کاسلسلہ جاری ہے مگر سیکرٹری ہائرایجوکیشن، سکرٹری ریگولیشن،سیکرٹری خزانہ، اسپیشل سیکرٹری بلدیات ، سیکرٹری پبلک پراسکیوشن اور سیکرٹری قانون و پارلیمانی دفاترمیں موجود نہیں ۔ ہڑتال ختم ہونے کے باوجود انتظامی سیکرٹریوں کے دفاترمیں دستیاب ہونے سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ یا تووزیر اعلیٰ انتظامی سیکرٹریوں پر اپنی گرفت کھو چکے ہیں یا وہ چاہتے ہیں کہ انتظامی سیکرٹری دستیاب نہ ہوں اور وہ نیب کے خلاف محاذ گرم کئے رکھیں ۔ اگرایسا ہوا تو پھر حکومت کا ہی فائدہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.